چینی اعتراض کے باوجود دلائی لاما نے منگولیا کا دورہ شروع کر دیا

03:00 PM, 20 Nov, 2016

الن باتار: تبتی بدھ مت کے جِلا وطن روحانی پیشوا دلائی لاما نے منگولیا کا چار روزہ دورہ شروع کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اِس دورے کے حوالے سے چینی حکومت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اِس دورے سے چین اور منگولیا کے دو طرفہ تعلقات کو گہری ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔
گزشتہ روز جمعہ، اٹھارہ اکتوبر کو منگولیا کی وزارت خارجہ نے جواباً کہا کہ دلائی لاما کے دورے کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تبت کے جلاوطن رہنما نے بدھ مت کے پیروکاروں کی عبادت میں شریک ہو کر قیادت کی۔ اس عبادت میں سینکڑوں بدھ راہبوں کے علاوہ بےشمار عبادت گزاروں نے شرکت کی۔
یہ امر اہم ہے کہ منگولیائی بدھ مت کی مذہبی روایات تبتی بدھ عقیدے کے بہت قریب ہے۔ دلائی لاما کو امن کا نوبل انعام بھی دیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں