لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا خط قطری شہزادے کا نہیں ہے بلکہ سیف الرحمان شہزادے کا ہے ۔اس حوالے سے عدالت عظمیٰ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔
نیو نیوز کے مطابق پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جھولیاں اٹھا کر دعا کررہے ہیں ن لیگ سے پیچھا چھوٹ جائے ۔2017الیکشن کا سال ہو گا ۔ پورے ملک کی نظریں اس وقت پانا ما لیکس پرسپریم کورٹ کے فیصلے پر ہیں ۔
ان کا کہناتھاکہ شریف برادران کی تیسری حکومت ہے ان سالوں میں انہوں نے غریب عوام کیلئے کیاکیاہے۔ اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہوتیں تو سب کو نظر آتا۔پاناما لیکس معاملہ عدالت میں ہے اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے ۔
عدالتی فیصلہ ہر کسی کو قبول ہو گا۔جب سابق وزیر اعلیٰ سے پرویز مشرف کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ نجومی نہیں ۔