ملائیشیاء میں ہاٹ ڈاگ فروخت کرنے پر پابندی عائد

09:30 AM, 20 Nov, 2016

ملائیشیاء میں ہاٹ ڈاگ فروخت کرنے والے دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ حلال غذائی اشیا کے لیے ان کا سرٹیفیکٹ منسوخ نہ کیا جائے تو وہ ہاٹ ڈاگ کا نام فوری طور پر تبدیل کر لیں۔
ملائیشیئن اسلامک ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ' کا کہنا ہے کہ بہت سے مسلم سیاحوں کی شکایات کے بعد نام تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس نام سے پریشانی ہوتی ہے۔
اسلام میں کتوں کو نجس مانا جاتا ہے اور ایسے ناموں کو حلال کی تصدیق سے نہیں جوڑا جا سکتا۔فیصلے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے اور لوگ طرح طرح کی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں