نیلم :بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معاہد ے کی ایک بار پھر خلاف ورزی جاری ہے ۔ ایل او سی پرکیل سیکٹر اور نیلم میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ۔
پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت کی طرف سے ایل او سی پر گولہ باری سے 3 بچیوں سمیت 4 شہری شہید ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج نے بھارتی کا ایک جاسوس طیارہ بھی مار گرایا تھا۔