فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے راجبہ روڈ پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے کے باعث 1 شخص جاں بحق اور23 افراد زخمی ہو گئے۔
نیو نیوز کے مطابق بس فیصل آباد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہی تھی کہ راجبہ روڈ پر حادثہ ہوگیا ۔اطلاع پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔