اسلام آباد: نیپرا نے کےالیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے دی۔
پروگرام کی منظوری 2024 سے 2028 تک دی گئی ہے۔ پروگرام کی منظوری کراچی میں بجلی کی پائیدار، مستحکم فراہمی کےلیے دی گئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے 20 مارچ 2023 کو پاور ایکوزیشن کا جامع منصوبہ جمع کروایا تھا، 5 سالہ پروگرام میں قابل تجدید توانائی، مقامی فیول اور نیشنل گرڈ سے بجلی کا حصول شامل ہے۔
کےالیکٹرک سولر اور ونڈ انرجی سمیت 1282 میگاواٹ قابل تجدید توانائی اپنے جنریشن مکس میں شامل کرے گی، جنریشن مکس میں 270 میگاواٹ سولر اور دھابیجی کے قریب 200 میگاواٹ کا ہائبرڈ پلانٹ شامل ہیں۔