رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان

 رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان

  کراچی: رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان پیدا ہوگیا۔ خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان پیدا ہوگیا۔

ماہرین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ   ہوا کا کم دباؤ آئندہ چند روز میں ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ان دنوں سطح سمندر کے درجہ حرارت معمول سے زائد ہیں جو ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آئندہ تین سے چاردن میں یہ طاقتور ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے اور  آنے والے دنوں میں شدت اختیار کرکے سمندری طوفان بننے کاامکان ہے۔

سمندری طوفان کے رخ اور اس کی شدت آنے والے دنوں میں واضح ہوگی۔

مصنف کے بارے میں