انگلینڈ کے خلاف جیت سے مورال بلند ہوگا، عماد وسیم

 انگلینڈ کے خلاف جیت سے مورال بلند ہوگا، عماد وسیم

لیڈز:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت سے مورال بلند ہوگا۔ عماد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  انگلینڈ کے خلاف جیت سے مورال بلند ہوگا جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کے کام آئے گا۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن نے چند اچھی چیزیں بتائی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں فرق نظر آئے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 22 مئی سے شروع ہوگی۔  

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ انگلینڈ اپنی کنڈیشنز میں ایک سخت حریف ہے، انگش ٹیم کو ہرانے کے لیے مؤثر حکمت عملی بنائیں گے، انگلینڈ کے خلاف ہم لوگ بالکل مختلف انداز کے ساتھ کھیلیں گے اور سب کو نظر آئے گا، جوفرا آرچر کے آنے سے انگلینڈ ٹیم کی بولنگ مضبوط ہوئی ہے ، ہمارے پاس بھی حارث رؤف ایکسٹرا پیس کا بولر ہے۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے متعلق عماد وسیم نے کہا کہ گیری کرسٹن سے پہلی ملاقات بہت اچھی رہی،عماد ملاقات میں تو گیری کرسٹن بہت اچھے لگے ہیں لیکن ایک دن میں تو کچھ نہیں بتا سکتے کہ وہ کیسے لے کر چلیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد کھیلنے کا انداز بدلا، اسی طرز کی کرکٹ اب کھیلیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کے بعد ہم لوگوں نے فیصلہ کیا کہ اب ریلیکس نہیں کریں گے، امید کرتے ہیں کہ ہمارا پلان کامیاب ہو اور سارے میچز اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہمیں اپنی چیز کو ٹھیک کرنا چاہیے دوسروں کی چیزوں کو نہیں دیکھنا چاہیے۔
عماد وسیم نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی فل سٹرنتھ کیساتھ کھیل رہے تھے، یہ اچھا ہوا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم نے تمام تجربات کرلیے۔

مصنف کے بارے میں