لاہور: الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے حوالے سے رانا ثنا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ رانا ثنا کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی الیکٹرانک کرائم ایکٹ سے متعلق سیاسی مفاہمت کی کوشش کرے گی۔ نوٹیفکیشن وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کیاگیاہے۔
اس کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ ، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ ، نوابزادہ خالد حسین مگسی، شیری رحمان ، اٹارنی جنرل بھی کمیٹی ممبران ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سفارش پر دیگر افراد کو بھی حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ کمیٹی بل کی ترامیم کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔