ممبئی : بالی وڈکی اداکارہ سونم کپور نے اپنے والدین کی شادی کی 40 ویں سالگرہ کو یادگار بنادیا۔ انیل کپور اور سنیتا کپور کی شادی کی سالگرہ کو 40 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ ان کی شادی کی سالگرہ کا سارا انتظام سونم کپور نے کیا تھا۔ اس پر موقع پر خصوصی کیک کاٹا گیا ۔
سونم کپو رنے کہاکہ میرے والدین کو شادی کی 40 ویں سالگرہ مبارک ہو ۔ آپ میرے بہترین والدین ہیں،سونم نے مزید کہاکہ آپ نے میری شخصیت کو نکھارا اور زندگی میں آگے بڑھنے میں مددکی۔ میرا آپ کے ساتھ گزرا وقت ہمیشہ یاد گار ہے۔
سونم نے اپنے والد انیل کپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نہ صرف بھارت میں اپنی شناخت بنائی ہے بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ۔
سونم کپور کا انیل کپور کی فٹنس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے والد اپنی فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں۔سونم کپور نے بتایا کہ ان کی والدہ بھی والد کی صحت سے متعلق کافی حساس ہیں وہ ان کا ہر طرح سے بہت خیال رکھتی ہیں۔