عالمی عدالت انصاف : پراسیکیوٹر کی اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست

04:32 PM, 20 May, 2024

ویانا :عالمی عدالت انصاف میں پراسیکیورٹر نے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے اور غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع  یووا گیلنٹ  کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے امریکی ٹی وی سی این این کو بتایا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے  حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں  وارنٹ جاری کیے جائیں ۔ 

کریم خان نے کہا کہ آئی سی سی اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے دو دیگر سرکردہ رہنماؤں  محمد دیاب ابراہیم المصری، القاسم بریگیڈ کے رہنما  محمد ضائف اور  اسماعیل ہنیہ کے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

مزیدخبریں