تہران:علی باقری کنی ایران کے عبوری وزیرِخارجہ مقرر کردیے گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی موت کے بعد علی باقری کنی کو عبوری وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا گیاہے۔
اس سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ملک کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے محمد مخبرکو حکومت کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔
محمد مخبر اب تقریباً دو ماہ کے عرصے کے لیے ملک کے عبوری صدر رہیں گے اور اس دوران 50 دن کے اندر اندر ملک کے نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔