لاہور(ویب ڈیسک): یوروپی اسپیس ایجنسی (ESA) کے مطابق ہفتہ کو دیر گئے اسپین اور پرتگال کے کچھ حصوں پر ایک روشن دمدار ستارے کے ٹکڑے نے آسمان کو روشن کیا۔ ایک آگ کے گولہ کی طرح آسمان پر پھیل گیا، جس کی وجہ سے رات کو سیاہ آسمان سفید، سبز اور نیلے رنگوں میں چمک اٹھا۔
اسپین اور پرتگال کے کچھ حصوں پر ایک روشن دمدار ستارے کے آسمان سے گزرتے اور رات کو سیاہ آسمان کو سفید، سبز اور نیلے رنگوں میں روشن کرتے کی دلکش نظارے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئیں۔
ESA نے X پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے اس کے ”فائر بال کیمرے“ نے پکڑا جس کو اس نے پرتگالی سرحد کے قریب مغربی ہسپانوی شہر Caceres کے آسمانوں پر ”حیرت انگیز الکا“ کے طور پر بیان کیا۔
☄️😍 ESA’s fireball camera in Cáceres, Spain, spotted this stunning meteor last night!
— ESA Operations (@esaoperations) May 19, 2024
Our Planetary Defence Office are currently analysing the size and trajectory of the object to assess the chance that any material made it to the surface.
Credit: ESA/PDO/AMS82 - AllSky7 pic.twitter.com/gSU4unncQW
لیکن بعد میں یہ کہا گیا کہ یہ”ایک دمدار ستارے کا چھوٹا ٹکڑا“ لگتا ہے نہ کہ کوئی الکا، اندازے کے مطابق یہ بحر اوقیانوس کے اوپر جلنے سے پہلے 45 کلومیٹر (28 میل) فی سیکنڈ کی رفتار سے اسپین اور پرتگال کے اوپر اڑا۔
پرتگالی شہر بارسیلوس میں ایک کنسرٹ کے دوران، گلوکار کے پرفارم کرتے ہوئے اس چیز کو آسمان پر لہراتے ہوئے فلمایا گیا۔ ایک اور ویڈیو میں پرتگال کے دوسرے سب سے بڑے شہر پورٹو کے آسمان کو کچھ سیکنڈ کے لیے چمکتا ہوا دکھایا گیا۔
Comet in Portugal 😱 #Formula1 #Formula2 #Bengaluru #JeanFestxJuniorFluke #VenezuelaSiempreVence #XóchitlGálvezPresidenta #FuryUsyk #CERUSG #TMCxNuNew #코코페_X친소 pic.twitter.com/AYJHwZWw9d
— belisario_fmn (@belisario_fmn) May 20, 2024
بہت سے لوگوں نے ہنگامی خدمات سے رابطہ کیا کہ کیا ہوا ہے۔ میڈرڈ میں ہسپانوی ایمرجنسی سروس 112 کے ترجمان نے یوروپا پریس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسے کئی کالز موصول ہوئی ہیں۔