سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

 سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نجی شاپنگ مال کے سیکیورٹی انچارج پر تشدد اور تالے توڑنے پر درج مقدمے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے نجی مال کے سکیورٹی انچارج پر تشدد اور تالے توڑنے کے حوالے سے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں گرفتار سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 تنویر الیاس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں فریقین میں سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ مقدمے کا مدعی آ جائے تو ضمانت کی درخواست دائر کردیں گے۔

جج مرید عباس نے ریمارکس دیئے کہ ٹھیک ہے جوڈیشل کر دیتے ہیں، آپ ضمانت کی درخواست دائر کردیں۔ عدالت نے تنویر الیاس کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کی ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر وڈیو بنانے پر پولیس اور تنویر الیاس کے سٹاف نے صحافیوں سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی۔ پولیس اہلکاروں اور سردار تنویر الیاس کے اسٹاف نے صحافیوں سے موبائل چھین لیے اور ویڈیو بنانے سے منع کیا۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ روز سردار تنویر الیاس کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں