اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ملک بھر میں یوم سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے ابراہیم رئیسی کی موت پر اظہار تعزیت پیش کیا ۔انہوں نے ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد اچھی خبر کی امید تھی،افسوس کے ایسا نہیں ہوا،ایرانی صدر بچ نہ سکےجس پر ہمیں دل کی گہرائیوں سے افسردہ ہیں۔ وزیر اعظم نے پوری قوم کی جانب سے ایران سے تعزیت کا اظہار کیا اور حادثے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلندی کی دعا ۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے گذشتہ ماہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی میزبانی کی،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی میزبانی پرقابل مسرت تھی،ابراہیم رئیسی پاکستان کے اچھے دوست تھے۔
Pakistan had the pleasure of hosting President Raisi and Foreign Minister Hossein Amir Abdollahian on a historic visit, less than a month ago. They were good friends of Pakistan. Pakistan will observe a day of mourning and the flag will fly at half mast as a mark of respect for… https://t.co/fVP26Mtiyr
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 20, 2024
وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے گزشتہ ماہ پاکستانی دورے کو یاد کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی شہادت سے تقریباً ایک ماہ قبل ان کی میزبانی کرنے کا تاریخی موقع حاصل ہوا۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کیلئے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے ، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا۔ ایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے ہیں، آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے، ناقابل تلافی نقصان کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ایران کے عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔