کور کمانڈر حملہ کیس : سابق آرمی چیف کی نواسی کے گھر چھاپہ، ملزمہ فرار ، شوہر گرفتار 

07:54 PM, 20 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کیس میں پولیس نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی خدیجہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر خدیجہ شاہ گھر کے پچھلے دروازے سے فرار ہوگئیں جبکہ پولیس نے ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیس میں خدیجہ شاہ مرکزی ملزمہ ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ما رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ خدیجہ شاہ لوگوں کو فون کر کے کور کمانڈر ہاﺅس پر حملے کیلئے بلاتی رہیں، پولیس نے  دستیاب ٹھو س ثبوت کی بناپر مختلف جگہوں پر چھاپے مارے تھے لیکن وہ وہاں سے بھی فرار ہوگئی تھیں۔ 

 سلمان شاہ جنرل مشرف کے دور میں مشیر خزانہ رہ چکے ہیں ۔وہ سابق ٰآرمی چیف   آصف نواز جنجوعہ کے داماد ہیں۔ 
 

مزیدخبریں