عمران خان کا جواب جھوٹ اور بے بنیاد ہے، 23 مئی کو پیش ہوں، اب نہ آئے تو سنگین نتائج ہوں گے: نیب 

07:22 PM, 20 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : نیب نے  190 ملین پاونڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جواب مسترد کر دیا۔قومی احتساب بیورو نے عمران خان سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جواب جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کر نیب تحقیقات سے فرار اختیار کر رہے ہیں ۔عمران خان کا دوبارہ انکوائری رپورٹ کا مطالبہ اور پیش نہ ہونا تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نیب تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔

عمران خان کو 23 مئی کو نیب دفتر میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم عمران خان کو شامل تفتیش کرے گی۔اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کو تحقیقات میں پیش ہونے کا حکم دیا لیکن وہ پھر بھی پیش نہ ہوئے۔

مزیدخبریں