اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی امریکا سے مدد کی اپیل کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔ عمران خان نے امریکا سے مدد کی اپیل کی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق امریکا پر سازش کا الزام لگانے والے عمران خان کی امریکا سے مدد کی اپیل کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی سیاسی ناکامی کا پورا ملبہ سابقہ آرمی چیف پر ڈال دیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے امریکی کانگریس وومن کے سامنے اپنے کیس کو پیش کیا۔
اپنے یوتھیو کو " ہم کوئی غلام ہیں " پر لگا کر امریکہ سے بھیک مانگتے ہوئے عمران خان کی آڈیو ۔ سنیں کیسے یہ اپنے لوگوں کو بے وقوف بناتا رہا ہے #کرپشن_کا_بادشاہ_عمران_خان pic.twitter.com/mQN8jgpI3O
— Saima Farooq 🇵🇰 (@SaimaFarooq) May 20, 2023
مبینہ آڈیو میں عمران خان نے امریکی خاتون کے سامنے پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی اپیل کی۔ اس مبینہ آڈیو کے بارے میں عمران خان سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔