آڈیو لیکس: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل

02:47 PM, 20 May, 2023

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے  آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے  3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل  تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے، جب کہ بلوچستان اور  اسلام آباد ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کمیشن کے ممبرہونگے۔

ٹی او آر کے مطابق کمیشن سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور حاضر سروس جج سپریم کورٹ کی آڈیو لیک کی تحقیقات کرے گا۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور وکیل کی سپریم کورٹ کے بینچ کے سامنے مقدمہ مقرر کرنےکی آڈیو لیک کی بھی تحقیقات ہوگی۔

مزیدخبریں