بلوچستان میں چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ، تین جوان شہید

02:18 PM, 20 May, 2023

بلوچستان: بلوچستان میں زرغون کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیک پوسٹ پر موجود فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور تین جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کے زرغون کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ حال ہی میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد علاقے میں کوئلے کی کان پر ہونے والے حملوں کو روکنا تھا۔

مزیدخبریں