پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل دو روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے۔

12:54 PM, 20 May, 2023

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔

سابق گورنر سندھ کو جلاؤ گیھراؤ کیس کے معاملے میں آج بکتر بند گاڑٰی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

یاد رہے کے  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے حراست میں لیا گیا تھا۔

عمران اسماعیل  کو پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں