عمران ریاض بازیابی کیس: آئی جی پنجاب کو 22 مئی تک مہلت مل گئی

11:44 AM, 20 May, 2023

لاہور:لاہور ہائی کورٹ  نے آئی جی پنجاب کوعمران ریاض خان کی بازیابی کےلئے 22مئی تک مہلت دے دی ہے۔  

لاہور ہائیکورٹ  میں اینکر پرسن عمران ریاض خان کی بازیابی کی درخواست پرسماعت کی گئی جس پر عدالت نے پولیس کا عمران ریاض کےگھر ریڈ کرنے پر آئی جی پنجاب سے تحریری جواب طلب کرلیاہے۔ 

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت  اس معاملے کو کسی منطقی انجام پہنچانا چاہتی ہے۔

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ آج ہی عدالتی اوقات کار میں جواب جمع کرائیں کے پولیس نے عمران ریاض کے گھر ریڈ کیوں کی ان کا اس کے پیچھے کیا مقصد تھا آخر پولیس کرنا کیا چاہتی ہے۔ 

عدالت نے سماعت 22مئی کو صبح ساڑھے نو بجے تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں