عمران خان کی مریم نواز کے حوالے سے نازیبا زبان ،کیا چیف جسٹس اب بھی کوئی نوٹس لیں گے؟زرداری 

11:03 PM, 20 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری  نے مریم نواز کے حوالے سے عمران خان   کی جانب سے نازیبا  زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت      کرتے ہوئے کہا ہے  کہ جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے ۔

سابق صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جاؤ۔۔۔مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجی ہوتی ہیں ۔یہ ہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئی ہیں  ۔

انہوں نے کہا کہ کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل ابزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں ۔ انکا کہنا تھا کہ نیازی کو ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب سے ہی خواتین کی عزت و احترام کرنا سیکھ لینا چاہیے۔

مزیدخبریں