مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں کیپٹن ناراض نہ ہو جائے :عمران خان 

09:49 PM, 20 May, 2022

ملتان :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا میرا قصور کیا ہے ،مریم ،نواز ،شہباز اور ان کے بیٹے میرے سے کیوں خفا ہیں ،مریم نے جلسوں میں میرا اتنا نام لیا مجھے ڈر ہے کہ کہیں تمہار ا خاوند ناراض نہ ہوجائے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا یہ لوگ اس لیے میرے سے خفا ہیں کہ میں نے ان پر بنے کرپشن کیسز میں انہیں این آر او نہیں دیا ،جنرل مشرف نے انہیں این آر او دیا تو یہ پاکستان واپس آئے، مجھے بلیک میل کرکے کرپشن کے کیسز معاف کرانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا،ان کا سب سے بڑا بھگوڑا لندن میں بھاگا ہوا ہے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نواز کی گزشتہ روز کی تقریر کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔

مزیدخبریں