اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2022.23 ء کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی منظوری دیدی۔
نیو نیوز کے مطابق أئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی 10 جون کو بلایا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف 7225 ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 700 سے 900 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔