مقتدر ادارے نے چار سال لاڈلے کو سپورٹ کیا جس نے ملک کا بیڑا غرق کردیا: شہباز شریف 

05:40 PM, 20 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک ادارے کی طرف سے پونے چار سال لاڈلے کو ہر قسم کی سپورٹ کی گئی ۔ ہمیں اس کے مقابلے میں 30 فیصد بھی سپورٹ ملتی تو ملک راکٹ کی طرح ترقی کرتا ۔ ہمارے مقتدر ادارے نے لاڈلے کو فل سپورٹ کیا  جس نے ملک کو بیڑا غرق کردیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ہم نے سامان تعیش پر کٹس لگائی ہیں۔  ہمارے سابق دور میں بجلی کے سستے ترین منصوبے لگائے گئے۔ حکومت میں آکر میں نے ڈیوٹی نہیں بڑھائی۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ غداری کی بحث میں پڑے تو بات بہت دور تک جائے گی ۔ ایل این جی کی قیمت جب مارکیٹ میں 3 ڈالر تھی اس وقت نہیں خریدی گئی۔  گزشتہ حکومت کو لاڈلوں کی طرح رکھا گیا۔  کیا یہ سیاسی افراتفری کا نتیجہ تھا پہلےگندم ایکسپورٹ کریں اور پھرامپورٹ کریں۔ 

مزیدخبریں