لاہور:الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ،پاکستا ن مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا PTI کچھ بھی کرلے،شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا انشاءاللّہ۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے جس کا حساب وہ انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔
PTI کچھ بھی کرلے،شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا انشاءاللّہ۔پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے جس کا حساب وہ انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔ECP کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہو گی مگر کہاں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 20, 2022
اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ECP کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہو گی مگر کہاں!