وزیراعظم نے کراچی شپ یارڈ میں پی این ایس بدر بحری جہاز کا افتتاح کر دیا

02:57 PM, 20 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا آغاز ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کراچی شپ یارڈ میں پی این ایس بدر بحری جہاز کا افتتاح کر دیا ۔ تقریب سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ پی این ایس بدر پاکستان اور ترکی کے اشتراک کی بہترین مثال ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے ۔

اس موقعہ پر پاک بحریہ کے سربراہ نے پی این ایس بدر کی لانچنگ کو بڑی کامیابی قرار دیا ، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک نیوی ملک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے مکمل تیار ہے ۔

تقریب کے دوران ترک صدر طیب اردوان کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا ۔

خیال رہے کہ پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ ستمبر 2018 میں ہوا تھا ۔ پی این ایس بدر معاہدے کے تحت مقامی طور پر تعمیر کیا جانے والا پہلا جہاز ہے ۔

مزیدخبریں