پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا 

08:21 AM, 20 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد منگل کو محفوظ کیا تھا جو آج دوپہر 3 بجے سنایا جا سکتا ہے۔ 
پی ٹی آئی کے جن 25 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز پیش ہوئے ان میں سعید اکبر خان، محمد اجمل، ملک غلام رسول، نذیر احمد چوہان، عبدالعلیم خان، محمد امین ذوالقرنین، محمد سلمان، ملک نعمان لنگڑیال اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔ 
ریفرنس میں ہارون عمران گل، ساجدہ یوسف، عائشہ نواز، محمد طاہر، ملک اسد علی، عظمیٰ کاردار، محمد سبطین رضا، اعجاز مسیح، محسن عطاءخان کھوسہ، مہر محمد اسلم، میاں خالد محمود اور فیصل حیات کے نام بھی شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں