عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری

10:58 PM, 20 May, 2021

اسلام آباد، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے پاکستانیوں کو حج ادائیگی سے متعلق بڑی خوش خبری سنادی۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رواں سال محدود پیمانے پر ایس او پیز کے ساتھ حج ادا کیا جائے گا، گزشتہ سال کی نسبت رواں برس تمام اسلامی دنیاکو نمائندگی ملےگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت حج کےساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ نورالحق قادری نے کہا کہ ’وزارت مذہبی امور نےحج سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے ہیں ،حج کی تاریخ اورتعدادسے متعلق اہم اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے‘۔انہوں نے کہا کہ  اگر زیادہ تعداد میں عازمین کی اجازت دی گئی تو  سرکاری حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ  9 مئی کو سعودی عرب نے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ رواں سال حج پروگرام کا اعلان کیا ہے، عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال بھی حفاظتی تدابیر کے ساتھ کے ساتھ حج کے انعقاد کا اعلان کیا۔

حرمین شریفین کے مطابق وزارت مکمل توجہ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے، اس حوالے سے اقدامات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’حج کےآپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعدمیں کیاجائےگا، زائرین کی صحت وسلامتی کےمکمل انتظامات ہوں گے‘۔

مزیدخبریں