مائرہ مرڈرکیس، مقتول بیٹی کی سہیلی کو بھی گرفتار کیا جائے ، والد مائرہ ذوالفقار

08:39 PM, 20 May, 2021

لاہور، ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے والد نے بیٹی کی سہیلی کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا 

 لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 مئی کوقتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے والد کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی سہیلی سجل کو بھی گرفتار کیاجائے۔

 پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے قتل کیس میں فی الحال مزید پیش رفت نہیں ہو سکی، مقتولہ کی دوست اقرا ء اور ملزم سعد امیر بٹ سی آئی اے کینٹ کی زیرحراست ہیں لیکن پولیس کو دونوں سے تفتیش میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

مائرہ کے والد ذوالفقارعلی نے کہا کہ سجل نے ہی مائرہ کو نانی کے گھر جانے سے روکا تھا، پولیس نےسجل کو بلایابھی لیکن ایک سیاسی شخصیت کے کہنے پر چھوڑ دیا۔

مائر ہ قتل کیس کے دوسرے نامزد ملزم ظاہر جدون نے سیشن کورٹ سے 27 مئی تک عبوری ضمانت کرا لی ہے، ملزم چھپ کر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا اور  ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر اس کی ضمانت منظور ہوئی۔

ظاہر جدون نے 20 مئی تک حفاظتی ضمانت کرارکھی تھی۔ملزم کے خلاف 3 مئی کو مائرہ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں