حماس اور اسرائیل کے درمیان جمعہ کو جنگ بندی کا اعلان کیا جائے گا ،امریکی اخبار

 حماس اور اسرائیل کے درمیان جمعہ کو جنگ بندی کا اعلان کیا جائے گا ،امریکی اخبار
سورس: file photo

واشنگٹن ، حماس اور اسرائیل کے درمیان جمعہ کو جنگ بندی کا اعلان کردیا جائےگا ۔ 

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مصری حکام اور حماس کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان  جمعہ کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا جائے گا۔ 

اخبار نے مزید کہا ہے کہ مصری حکام سے مذاکرات میں  اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ ہم نے جو مقاصد حاصل کرنا تھے ہم ان کو کافی حد تک مکمل کرچکے ہیں ۔

 امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعے کی صبح تک فائر بندی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں امریکی و غیر ملکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ مصری حکام اور حماس رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں بامعنی پیش رفت دیکھی گئی ہے اور اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے نزدیک ہے۔

 یاد رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں میں غزہ کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے جبکہ محصور فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں ۔ 

پچھلے بارہ گھنٹوں میں اسرائیل نے مزید 30 فضائی حملوں میں غزہ سٹی، خان یونس کی سڑکوں اور گھروں کو نشانہ بنایا جس میں ایک فلسطینی شہید اور تیرہ سے زائد زخمی ہوئے۔

 11 روز سے جاری حملوں میں غزہ کا انفراسٹرکچر تباہ ہوکر رہ گیا ، اسپتال ، تعلیمی ادارے اور  رہائشی عمارتیں تباہی کا شکار ہیں۔