بیرون ملک جانے والے حضرات کل سے کہیں سے بھی کورونا ویکسیئن لگوا سکیں گے

05:57 PM, 20 May, 2021

اسلام آباد ،بیرون ملک جانے کے منتظر طلبہ اورلیبرکی کورونا ویکسینیشن کے لیے عمر کی حد ختم کرنےکا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔شہری ورک پرمٹ، اقامہ،اسٹوڈنٹ ویزا دکھا نے پر کسی بھی مرکز سے ویکسینیشن کراسکیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے کل سے کورونا ویکسین لگواسکیں گے اور ان کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے وضاحت جاری کی ہے کہ 18 سال سے زائد کے وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسین عمر کے حساب سے مرحلہ وار لگائی جارہی ہے۔ سب سے پہلے 60 سال سے زائد عمر شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں