کویت سٹی ، کویت میں ایک امریکی خاتون کو اسرائیل کی حمایت کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی خصوصی تعلیم انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صیہونی (یہودیوں) کے ساتھ ہمدردی کرنے کے ردعمل میں نجی اسکول میں کام کرنے والی ایک نامعلوم امریکی خاتون ٹیچر کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔
اس حوالے سے تعلیمی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ محکمہ خصوصی تعلیم نے تفتیشی طریقہ کار کا آغاز کیا ہے اور ٹیچر کی تحقیقات اور اس واقعے سے متعلق ایک رپورٹ پیش کرنے کے لئے اسکول انتظامیہ کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کہ محکمہ خصوصی تعلیم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو سیاست میں شامل ہونے سے روکنے والے ضابطے اور فیصلے خصوصی طور پر موجود ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعہ نے قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرنے اور تعلیمی امور کو کسی بھی غیرمتعلقہ رائے سے دور رکھنے سے متعلق فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے پر والدین اور خصوصی تعلیم انتظامیہ کے غصے کو جنم دیا جس کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور فلسطینی عوام کے لئے کویت کا مؤقف واضح ہے اس وضاحت کے ساتھ کہ جس غیر ملکی اسکول میں متعلقہ ٹیچر کام کرتی تھی اس نے ٹیچر کی نوکری ختم کرنے کا اقدام اٹھایا ہے اور اس کے لئے خصوصی تعلیم کو مطلع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن ایڈمنسٹریشن نے متعلقہ استانی کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جو اسے کویت ریاست میں کسی بھی اسکول میں پڑھانے سے روکتی ہے۔