مومنہ مستحسن کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

05:08 PM, 20 May, 2021

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس دوران شوبز انڈسٹری سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد اس موذی وباءکا شکار ہو رہے ہیں اور اب گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق مومنہ مستحسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام سٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ مومنہ مستحسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چہرے پر کوئی میک اپ ہے اور نہ کوئی فلٹر لگایا ہے، بس صرف کوویڈ ہے۔


اپنی سٹوری میں مومنہ مستحسن نے لکھا کہ قرنطینہ موڈ آن ہے جبکہ ان کی تصویر سے یہ بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کیا ہے۔ مومنہ مستحسن نے مداحوں کو عالمی وباءکے خلاف وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھیں۔ 

مزیدخبریں