تاندلیانوالہ: تھانہ صدر کے علاقہ چک400گ ب میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے،بار گروپ کی فائرنگ کر کے کھرل برادری کے 11افرد زخمی 1جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں چک 400گ ب میں گزشتہ روز نجیب اور نیاز نامی لڑکے کے درمیان کرکٹ کھیلنے کے دوران تلخ کلامی ہو گئی۔
جس پر بڑے بھی کود پڑے اور بار گروپ نے مسلح ہو کر کھرل برادری پر فائرنگ کھول دیا۔فائرنگ سے 11افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
عامر نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔مقتول عامر بیرون ملک سے عید کی چھٹیاں گزارنے گھر آیا تھا۔زخمیوں میں محمدفاضل،اسلم،عاشق،ریاض،شاہد،سعید،الطاف،آصف،حسین،سانول،دلدارشامل ہیں۔؎
6 زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد منتقل کیا گیا۔ڈی ایس پی ناصر مشتاق بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجودپر پہنچ گئےجبکہ کرائم سین کی ٹیمیں بھی شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پہنچ گئیں۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ڈی ایس پی نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔