واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کا مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ مومی مجسمہ تیار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ مومی مجسمہ تیار کر دیا گیا ہے ،جسے پیرس میں واقع 'گریون موم میوزیم 'میں رکھا جائے گا ۔ اس سے قبل اس میوزیم میں مختلف امریکی صدر اور اہم شخصیات کے مجسمے رکھے گئے ہیں ۔
کوویڈ نائٹن وبائی امراض کی وجہ سے اکتوبر کے آخر سے بند ہوا ، پیرس موم میوزیم بدھ کے روز ایک نئے مہمان کے ساتھ کھولا جائے رہا ہے ، امریکی صدر جو بائیڈن کا مجسمہ دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے کے تیار ہوچکا ہے ، جس میں وہ ہاتھ باندھے مسکراتے دکھائی دیں گے ۔
صدر براک اوباما کا مجسمہ ابھی بھی کھڑا ہے ،لیکن حیران کن طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کو ممکنہ طور پر ہال کی مرمت کے لیے ہٹا دیا گیا ہے ۔