ویکسین کی ایجاد تک ہمیں کورونا وائرس کیساتھ ہی رہنا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان

08:55 PM, 20 May, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ویکسین ایجاد نہیں ہوتی ہمیں کورونا وائرس کیساتھ ہی رہنا ہوگا، لگتا ہے کہ اس اس سال یہ وبا موجود رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہیلتھ سسٹم پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ کورونا وائرس ختم ہو گیا، تب بھی ہمیں ٹیلی ہیلتھ پورٹل کی ضرورت پڑے گی.

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان میں مغربی ممالک جیسے حالات نہیں، مغربی ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد خاصی کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وائرس کے باعث ملک پر مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ دور دراز علاقوں میں صحت سہولیات کے لیے رضا کار اہم کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ لیڈی ڈاکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ آگے آئیں اور بطور رضا کار رجسٹرڈ ہوں۔

مزیدخبریں