شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے ‘ شائستہ لودھی

12:35 PM, 20 May, 2020

لاہور:اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔

شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن سے ساڑھی پہننے کا شوق تھا جو وقت کے ساتھ پروان بھی چڑھتا گیا لیکن آپ ہر وقت ساڑھی نہیں پہن سکتے ۔ میرے پاس شلوار قمیض کے ساتھ ساڑھیوں کی بہت بڑ کولیکشن موجود ہے اور میں موقع کی مناسبت سے لباس کا انتخابب کرتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ شلوار قمیض پہننا میری ترجیح ہوتی ہے اور مجھے سیاہ رنگ بہت پسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کوئی پراجیکٹ نہیں کر رہی اور جب بھی اپنی شخصیت کے مطابق کوئی کردار ملا تو ضرور نبھاﺅں گی ۔

مزیدخبریں