سی پیک ملکی معیشت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا: اسد عمر

11:48 PM, 20 May, 2019

اسلام آباد : پاکستان کے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ ملک کی معاشی حالت کو بہتر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ملک کی معاشی حالت سدھارنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں بڑی سرمایہ کاری آنے کے ساتھ ملازمتوں کے بے تحاشا مواقع پیدا ہوں گے جوکہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گے ۔

انھوں نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد گوادر اور اس سے ملحقہ سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہے جوکہ خوش آئند بات ہے ۔

مزیدخبریں