بحرین : وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کویتی سرمایہ کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ کویتی سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے ہاوسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی کھلی دعوت دیتے ہیں ۔
حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی ۔