ہجری سال کا کیلنڈر مکمل, فواد چودھری نے بڑا اعلان کر دیا

09:53 PM, 20 May, 2019

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے عید اور ہجری سال کا کیلنڈر مکمل کر لیا جس کا مقصدعید  پرقوم کوتقسیم  ہونے سے بچانا ہے،علماء کی مشاورت کے بعد  حتمی فیصلے کیلیے کیلنڈر وفاقی کابینہ کو بھیجاجائے گا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا ہے جس کا مقصد علما کی رائے لینا ہے، کیلنڈر کی تیاری میں سپارکو، محکمہ موسمیات اورسائنسدانوں نے حصہ لیا، ہم علما کو بریف کریں گے کہ ہجری کیلنڈر کا طریقہ کار کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے درخواست ہے وہ شہاب الدین پوپلزئی، مفتی منیب کو بھی دعوت دیں، اسلامی تہواروں پر جہاں قوم کو متحد نظر آنا چاہیے ہم تقسیم ہوتے ہیں، کیلنڈر بنانے کا مقصد قوم کو متحد کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق ، اس سال 4 جون بروز منگل چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، اس طرح عید الفطر 5 جون بروز بدھ  ہو گی۔ 

مزیدخبریں