بی این پی مینگل اور ایم کیو ایم بجٹ میں حکومت کو ووٹ نہ دیں ، بلاول کا مشورہ

06:46 PM, 20 May, 2019

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اظہار اورصحافت کی آزادی نہیں ہوگی تو دیگر حقوق کا تحفظ ممکن نہیں ہو سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ، بلاول بھٹو نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو کو تجویزدی کہ وہ لاپتا افراد کے معاملے پر تحفظات دور ہونے تک بجٹ میں ووٹ نہ دیں، انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کا معاملہ اہم ہے جو انسانی حقوق کے معاملے پر ایک بحران کی کیفیت اختیار کر چکا ہے وہ  عوام دشمن بجٹ کو ووٹ نہ دیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہ کہا کہ میں ان اداروں کی طرف سے آپ سے معذرت کرتا ہوں،راؤ انوار کے جو پیچھے ہیں اصل وہی ہیں بہادر بچے سے متعلق وضاحت آ چکی ہے باقی بیانات سے متعلق  وضاحت آنا ابھی باقی ہے ۔

انہوں نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کو بی این پی مینگل اور ایم کیو ایم کو بجٹ میں ووٹ نہ دینے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ ایم کیو ایم اور بی این پی کے معاہدے پر عمل نہیں ہواوہ بجٹ میں ووٹ نہ دیں۔

مزیدخبریں