ممبئی : دنیا کی معروف موبائل کمپنی نوکیا نے اپنا نیا ایچ ایم ڈی گلوبل فون بھارت میں متعارف کروا دیا ہے لیکن موبائل فون کم فیچرز اور زیادہ بجٹ کی وجہ سے صارفین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں صارفین کی بڑی تعداد نوکیا کے نئے فون میں اظہار دلچسپی نہیں لے رہی ہے کیونکہ موبائل کمپنی نے ایچ ایم ڈی گلوبل فون میں کم فیچرز متعارف کروائے ہیں اور بجٹ بھی زیادہ رکھا گیا ہے ۔
نوکیا ایچ ایم ڈی گلوبل 4.2 میں صارفین کو پانچ اعشاریہ سات ایک ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 13 میگا پکسل بیک کیمرہ اور دو میگا پکسل ریئیرکیمرہ دیا گیا جبکہ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے ، 439 کوالکوم سنیپ ڈریگن پراسیسر ، 3 جی بی ریم بھی متعارف کروائی گئی ہے ۔