مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں 1.50 فیصد اضافہ

04:25 PM, 20 May, 2019

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس کے بعد آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا۔

مرکزی بینک نے شرح سود میں 1.50 فیصد اضافہ کر دیا جس کے بعد شرح سود 10.75 سے بڑھ کر 12.25 فیصد ہو گئی۔

مزیدخبریں