سابق گورنر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو جیل بھیج دیا گیا

01:47 PM, 20 May, 2019

کراچی: عدالت نے چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے عامر العباد کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ نے اب تک کیا تفتیش کی اور اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم اور دیگر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔ تفتیشی افسر کے جواب پر عدالت نے کہا کہ یہ آدھے گھنٹے کا کام ہوتا ہے۔

عامر العباد کے وکیل نے کہا کہ عدالت میں ملزم کی ضمانت کی درخواست جمع کرا رہے ہیں اس پر جرح کر لی جائے جس پر عدالت نے کل صبح کا وقت دیا۔ تاہم عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کر کے ملزم عامر العباد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزیدخبریں