لاہور:ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا جبکہ آصف علی ،وہاب ریاض اور محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرتے ہوئے عابد علی کو ڈراپ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر انصام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ورلڈ کپ 2019 کے سکواڈ میں تبدیلیوں کا اعلان کیا۔انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں،ڈاکٹرنے شاداب خان کو کلیئرکردیا ہے،سرفرازاحمد،آصف علی،بابراعظم،حسن علی،عماد وسیم شامل ہیں جبکہ ورلڈ کپ سکواڈ میں وہاب ریاض بھی شامل۔چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ وہاب ریاض سینئر اور تجربہ کار بائولر ہیں۔
اعلان کردہ سکواڈ میں سرفرازاحمد،آصف علی،بابراعظم،حسن علی،عماد وسیم ،امام الحق،محمد عامر،محمد حفیظ،شاداب خان شامل ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہوہاب ریاض کو فہیم اشرف کی جگہ شامل کیا گیا ہے،ورلڈ کپ اسکواڈ میں شاہین آفریدی اورشعیب ملک بھی شامل،فہیم اشرف ،جنید خان اور عابد علی باہر ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عابدعلی کوورلڈ کپ سکواڈ سےباہرکرنا آسان نہیں تھا،شاداب خان مکمل فٹ ہیں اس لیے سکواڈ میں شامل ہیں ،ہمیں لگتا ہے انگلینڈ میں بیٹنگ کے لیے وکٹیں اور بھی اچھی ہوجائیں گی۔