لاہور: قومی آل راﺅنڈر سہیل تنویر نے اہلیہ کے ہمراہ ماہ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ طواف کعبہ اور روضہ رسولﷺپر حاضری کے ساتھ قلب کو جو سکون ملتا ہے وہ کیفیت بیان نہیں کی جا سکتی۔
اس موقع پر انہوں نے تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو کہ وائرل ہو گئی ہے۔
سہیل تنویر کا کہناتھا کہ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر کراچی کرکٹ کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے لیکن اس بار میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرے پر جانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔