لندن :پاکستان کے شاداب خان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے ٹاپ 14 خطرناک سپنرز میں شامل کر لیا گیا۔
ورلڈکپ میں نو ٹیموں کے 14 سپنرز کی فہرست ترتیب دی گئی ہے جس میں بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے دو ، دو جبکہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا ایک ، ایک سپنر شامل ہے۔
فہرست میں ویسٹ انڈیز کا کوئی سپنرموجود نہیں ،سپنرز کی فہرست میں شاداب خان کیساتھ سب سے زیادہ افغانستان کے 3سپنرراشد خان، مجیب الرحمن اور سمیع اﷲبھی شامل ہیں ۔