غنا علی نے کاسمیٹک سرجری اور وزن کم کرنے کی ادویات کے استعمال کا اعتراف کر لیا

12:07 PM, 20 May, 2019


اسلام آباد :پاکستانی اداکارہ غنا علی نے کاسمیٹک سرجری اور وزن کم کرنے کی ادویات کے استعمال کا اعتراف کر لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق غنا علی نے عامر لیاقت کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے.

کیونکہ ان کی ناک بہت موٹی تھی اس لئے انہوں نے سرجری کا سہارا لیا،ان کا اپنے وزن بارے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لئے بہت سی ادویات کا استعمال کیا اور ابھی بھی کرتی ہیں۔

مزیدخبریں